• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باپ کو بیدردی سے قتل کرنے والے سنگدل بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انوسٹی گیشن ون ایسٹ پولیس نے سچل تھانے کی حدود میں ہونے والےدردناک قتل کا سراغ لگاکر سنگدل ملزم بیٹے کوگرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق4 مئی کی شب تھانہ سچل کی حدودافغان کٹ سپر ہائی وے آلاصف اسکوائر سے ایک بیگ میں نامعلوم شخص کی جلی ہوئی بغیر سراورٹانگوں لاش ملی تھی، جس کو نہایت بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ لاش کی شناخت مٹانے کے لیے لاش کا سر اور ٹانگیں کسی تیز دھار آلے سے کٹی ہوئی تھی جس کا مقدمہ سچل تھا نے میں درج ہوا تھا۔جس پر ایس ایس پی انوسٹیگیشن ون ایسٹ کی ہدایت و زیر نگرانی ایس آئی او تھانہ سچل حاجی امتیاز اور انکی ٹیم نے متوفی کے انگوٹھے کی بائیو میٹرک شناخت کرائی جس سے متوفی کی شناخت 52سالہ محمد سلیم خلجی راجپوت کےنام سے ہوئی۔ دوران تفتیش متوفی کے لواحقین سے رابطہ کر کے ان کے بیانات لیے گئے اور متوفی اور لواحقین کے موبائل نمبرز حاصل کرکے سی ڈی آر ڈیٹا حاصل کیا گیا دوران تفتیش متوفی کے بیٹے 23سالہ عبید کےموبائل کی لوکیشن لاش کی برآمدہونےکی جگہ سے پائی گئ۔جس کےبعد تفتیش کی گئی تو ملزم نے اپنے والد کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے شرمناک انکشاف کرتے ہوے بتایا کہ گھر میں آئے دن لڑائی جھگڑا اور مارپیٹ کرتے رہتے تھے جن سے تنگ آکر میں نے ان کے سر پر ہتھوڑی مار کر ان کو قتل کیا اور گرینڈر کی مدد سے ان کے سر اور ٹانگوں کو کاٹ دیا اور اس کے بعد ان کو جلا دیا ۔سر کاٹ کر لیاری ندی میں پھینک دیا اور ٹانگیں جوبلی میں پھینک دیں اور بقیہ دھڑ بیگ میں بند کر کے سپر ہائی وےافغان کٹ آلاصف اسکوائر میں پھینک دیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید