• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت خود ساختہ مہنگائی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں اس وقت خود ساختہ مہنگائی کو روکنے کے لئے اقدامات کرے ،بھارت اور دیگر ملک دشمن عناصر پاکستان میں صورت حال کو خراب کرنا چاہتے ہیں،موجودہ وفاقی حکومت اپنی مدت اور نئے انتخابات کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر کے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا اعلان کرے، انہوں نے کہا کہ اس وقت غیر یقینی صورت حال سے عوام اور تاجر برادری سخت پریشانی سے دوچار ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فوری طور پرمعاشی کانفرنس بلاکر ملک کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے فیصلہ کریں، انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں اس وقت خود ساختہ مہنگائی کو روکنے کے لئے اقدامات کرے۔
ملک بھر سے سے مزید