نئی دہلی (جنگ نیوز ) بھارت نے افغانستان میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے پر غور کر رہا ہے جس کے لیے ایک خصوصی مشن بھی حالات کا جائزہ لینے کابل گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی سرگرمیوں کی بحالی پر غور کرنا شروع کردیا ہے اور ابتدائی طور پر افغان اہلکار ہی سفارت خانے میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔