• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختلافات کو تشدد نہیں مکالمے سے دور کرنا ہے،چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے، احسن اقبال

گوادر/کوئٹہ(نمائندگان جنگ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اختلافات کو تشدد نہیں مکالمے سے دور کرنا ہے، چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے،گوادر یونیورسٹی کو سینٹر آف ایکسیلنس بنائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے طلبا سے خطاب، ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت او چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر کیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال دورہ گوادر پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے انتظامی امور جنوبی بلوچستان پیکج سی پیک منصوبوں سمیت گوادر میں دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکام نے شرکت کی اجلاس میں انہیں گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، وفاقی وزیر کو گوادر کے شہریوں کے لیے فراہمی آبنوشی منصوبوں ،بجلی کے منصوبوں انفراسٹرکچر سے متعلق پرواجیکٹس کے علاہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی کی بحالی یونیورسٹی آف گوادر کی تعمیر اور گوادر کے ساحلی علاقوں میں ڈیجیٹل رابطے کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات نے یونیورسٹی آف گوادر کا دورہ کیا اور طلبا و طالبات سے خطاب بھی کیا انہوں نے کہا کہ سی پیک ملکی ترقی کا عظیم منصوبہ ہے اور موجودہ حکومت اسے بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے اس منصوبے کو متنازع بنانے کی کوشش کی لیکن سی پیک منصوبہ موجودہ حکومت اولین ترجیح میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہاں پر حکومت نے گوادر میں ہائیر ایجوکیشن کو اہمیت دی اور آج بھی موجود حکومت سمجھتی ہے کہ اگر تعلیم نہیں ہوگی تو ترقی کا عمل روک جائے گی ۔

اہم خبریں سے مزید