• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلی ملازمین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پرویز الٰہی

لاہور (نمائندہ جنگ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جس اسمبلی میں دین کا کام ہوا، جہاں ختم نبوتﷺ پر پہرہ دیا گیا، اُسی کا تقدس پامال کیا گیا، یہ سب کرانے والے شہباز شریف اور حمزہ شہباز ہیں، اسمبلی افسران سے میٹنگ کے دوران خطاب میں اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ قوم کے سامنے ایسا کرنے والوں کا مکروہ چہرہ عیاں ہوچکا ہے، اس سے پارلیمنٹ کی بالادستی بُری طرح متاثر ہوئی جس کی اصلاح سزا کے ساتھ ضروری ہے،بے گناہ اسمبلی ملازمین کو بلاوجہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان پر چوری اور ڈکیتی کے جھوٹے مقدمے بنا کر ہراساں کیا جا رہا ہے، ہم اسمبلی کے تقدس کو پامال کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے،اس موقع پر ممبران پنجاب اسمبلی راجہ بشارت، سبطین خان، سیکرٹری محمد خان بھٹی، سیکرٹری کوآرڈینیشن عنایت اللہ لک، چوہدری عامر حبیب، علی عمران رضوی، ڈائریکٹر سکیورٹی میجر (ریٹائرڈ) فیصل حسین، چیف رپورٹر مہر عمر دراز، سینئر رپورٹر مبشر حسین، مختار جوئیہ سمیت و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اہم خبریں سے مزید