• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کسٹم کا ڈینسو ہال آرٹیفیشل جیولری مارکیٹ میں چھاپہ

کراچی کی ڈینسو ہال آرٹیفیشل جیولری مارکیٹ میں کسٹمز حکام نے چھاپہ مار کر کئی ٹرکوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھر کر لے گئے۔

کسٹم کی کارروائی کیخلاف تاجروں نے سخت احتجاج کیا۔

چیئرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد نے کہا کہ وہ مال چین سے منگواتے ہیں جس کے تمام کاغذات موجود ہیں۔

کسٹم انٹیلی جنس افسر نے کہا کہ اعلیٰ افسران کی ہدایت اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے نوٹس پر چھاپا مارا گیا۔ تاجروں کے پاس مکمل دستاویزات نہیں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید