• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹنس کیلئے بریانی نہیں، سبزیاں اور پھل ضروری، خاتون کرکٹر فاطمہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان خاتون فاسٹ بولر فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ دبئی میں ٹورنامنٹ سے بہت کچھ سیکھا، غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ اچھا تجربہ رہا۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں میں فٹنس کا فرق ہے۔ ہمیں اپنی فٹنس پر کام کرنا ہوگا ۔ دیگر ملکوں کی کھلاڑیوں کی ڈائٹ اچھی ہے۔ ڈائٹ کا فرق یہ نہیں کہ ہم چٹ پٹے کھانے اور بریانیاں کھاتے ہیں ہمیں خالص خوراک نہیں ملتی ۔ ہم خالص سبزیاں فروٹ نہیں کھاتے۔

اسپورٹس سے مزید