• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارویجن پاکستانی وطن عزیز کا نام روشن کرنے میں کردار ادا کریں، بابر امین، چوہدری خالد محمود کو تمغہ امتیاز ملنے کی خوشی میں تقریب

اوسلو(ناصراکبر)ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاکستان ویلفیئر یونین ناروے کے صدر فضل حسین اور عامر بشیر کی طرف سےچوہدری خالد محمود کو حکومت پاکستان کی طرف سے تغمہ امتیاز ملنے کی خوشی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کا آغازتلاوت قرآن پاک جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نعمان حسین نے سرانجام دیئے، تقریب سے سفیر پاکستان بابر امین، کونسلر خالد محمود، خالد محمود چوہدری ،فضل حسین، عامر بشیر ملک محمد انور اور دیگر نے خطاب کیا۔تقریب میں پاک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں،صدر چوہدری قمر عباس ٹوانہ، نائب صدر راجہ عاشق حسین ، محمد پرویز، تحریک انصاف ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی، شیخ طارق محمود، چوہدری زاہد، پیپلز پارٹی ناروے کے نائب صدر چوہدری اشرف شیخ، طارق شیخ، جنید چوہدری ،ظفر نوازحقیقہ، چوہدری اشتیاق احمد برنالی ، صحافی برادری اور دیگر نے شرکت کی، جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر پاکستان بابرامین نے کہا کہ ہمارے لئے بہت خوشی کی بات ہے کہ یوم پاکستان 23 مارچ کو صدر پاکستان عارف علوی نےخالد محمود چوہدری کوانکی کمیونٹی کے لئے بے شمار خدمات کے سلسلے میں ستارہ قائداعظم سے نوازا ہے اور اس خبر کے بعد ناروے میں مقیم پاکستانیوں میں بہت خوشی پائی جاتی ہے اور یہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کوپیغام دیتے ہوئے کہا کہ نارویجن پاکستانی خالد محمود کی طرح پاکستان کے ساتھ اپنے روابط کو استوار کریں اور پاکستانی کمیونٹی اور ملک پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی پاکستانی کمیونٹی کی خدمات اور پاکستان کا نام روشن کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کواعزازات سے نوازا جائے گا۔ خالد محمود چوہدری نے کہا کہ یہ ایوارڈ مجھے اوورسیز پاکستانیوں اور ملک پاکستان کی خدمت کے حوالے سے دیا گیا ہے اور پاکستانی حکومت سمجھتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے تاکہ وہ دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ خالد محمود چوہدری نے کہا کہ پاکستان ہمارا آبائی ملک ہے اور پاکستان سے ہمارا ایک رشتہ اور ایک تعلق ہے اور میرا یہی پیغام ہے کہ پاکستان کا نام روشن کرنے میں ہم سب کو بغیر کسی لالچ کے بغیر کسی مفاد کے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، پاکستان ویلفیئر یونین ناروے کے صدر فضل حسین نے کہا کہ آج کی تقریر چوہدری خالدمحمود کوصدارتی ایوارڈ تمغہ قائداعظم ملنے کے حوالے سے رکھی گئی، فضل حسین نے کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہوئی ہے کہ حکومت پاکستان نے ایک اوورسیز پاکستانی کی خدمات کو سراہا ہے اور یہ تسلیم کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کے لیے کچھ کر رہے ہیں، تحریک انصاف ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی نے خالد محمود چوہدری کو ستارہ قائداعظم ملنے کی مبارک باد دی اور کہاکہ مجھے فخر ہے کہ ناروے میں ہمارے پاکستانی بھائی کویہ پاکستان کی خدمت کا اعزاز ملا ہے، پی ٹی آئی ناروے اوراوورسیز پاکستانی کمیونٹی آج بہت خوش ہے۔

یورپ سے سے مزید