• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کیلئے سنجیدہ مگردشمن پر اعتبارنہیں، ایران

تہران (نیوز ڈیسک) ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ اگرچہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری نا مذاکرات میں سنجیدہ ہے تاہم وہ دشمن پر اعتبار نہیں کرتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علی بگیری کانی ’جو کہ چیف جوہری مذاکرات کار بھی ہیں‘ نے تہران میں 26ویں بین الاقوامی تیل، گیس، ریفائننگ اور پیٹروکیمیکل نمائش کے حوالے سے کہا کہ ایران ویانا مذاکرات، اس کی تکمیل اور مغربی پابندیوں کے ہٹائے جانے سے متعلق سنجیدہ ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایران دشمن پر اعتماد نہیں کرتا اور جبری اقدامات کے بل بوتے پر تحفظ کے لیے غیر ملکیوں پر بھروسہ کرنے سے باز رہتا ہے۔ نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی ’انقلابی حکمت‘ کا تقاضہ ہے کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے اپنی تمام سفارتی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔
یورپ سے سے مزید