• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پارلیمان میں حریت رہنما یاسین ملک کی گرفتاری پر اظہار تشویش

لندن (جنگ نیوز )برطانوی پارلیمان میں حریت رہنما یاسین ملک کی گرفتار ی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ، پارلیمان میں ہونیوالے سوال و جواب میں پاکستانی نژاد لبرل ڈیموکریٹ لارڈ قربان حسین نے مقبوضہ کشمیر کے معروف حریت رہنما یاسین ملک کے مقدمے کے بارے میں سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آخر اس حوالے سے برطانوی حکومت کیا کر رہی ہے؟اس کا جواب دیتے ہوئے لارڈ طارق احمد نے کہا کہ جہاں تک، ’’مسٹر یاسین ملک کے کیس کا مخصوص معاملہ ہے، تو ہم اس کی بہت قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔ ہم نے نوٹ کیا ہے کہ ان پر بھارتی قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس لیے ہم بھارت کے آزاد عدالتی عمل میں براہ راست مداخلت نہیں کر سکتے۔ تاہم اپنی تمام مصروفیات میں، سبھی ممالک پر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ وہ ہمیشہ کسی بھی قیدی کے ساتھ سلوک کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احترام کریں۔

دنیا بھر سے سے مزید