لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے آئین کی تشریح کی ہم اسکا خیر مقدم کرتے ہیں،ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں ۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف یکم اپریل کو جو پارلیمانی کا اجلاس ہوا اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ،وزیراعظم اور وزیراعلی کے انتخاب میں فرق ہے ۔وزیر اعلی کے انتخاب میں پہلی مرتبہ کے بعد اکثریت چاہیے ۔صوبے میں عجیب صورت حال ہے,اس وقت کابینہ نہیں ہے ۔کینسر کی ادویات کی منظوری کابینہ سے ضروری ہے بہت مشکل پیش آرہی ہے ۔