ملتان (سٹاف رپورٹر )اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر حافظ محمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی مسائل کے حل کیلئے وسیع پیمانے پر منظم پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، عدلیہ نے سود کے خلاف جو فیصلہ دیا ہے وہ خوش آئند ہے عمران خان کے دور میں جو معاشی بدحالی ہوئی عوام اذیت سے دوچار ہے،عمران خان اور شیخ رشید ملک کو اب عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں اقتدار چھن جانے کے بعد حواس باختہ ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کی مرکزی کابینہ وعاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع حافظ عبدالغفور، قاری ہدایت اللہ رحمانی،عبدالوحید بٹ، قیم الٰہی ظہیر، انعام الرحمان، حا فظ قسیم، طلحہ ثنااللہ، عبدالقیوم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔