• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے جلسے کے سلسلے میں پی ٹی آئی خواتین ونگ کی کار ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر) عدالتی فیصلے سے شہباز شریف اور حمزہ شریف کی حکومتیں ختم ہو چکی ہیں، اسمبلیاں تحلیل کر کے فوری شفاف انتخابات کرائے جائیں، ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن و ایڈوائزر جنوبی پنجاب خواتین ونگ تحریک انصاف سارہ علی سید نے سینئر رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر کی قیادت میں ملتان جلسے کے سلسلے میں نکالی گئی کار ریلی میں کیا،دریں اثنا عامر ڈوگر نے مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اور جلسے کے مقام قلعہ کہنہ قاسم باغ کا دورہ کیا ،انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ جلد ہونیوالا ہے،دریں اثنا زین حسین قریشی نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20مئی کو ملتان میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا جلسہ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
ملتان سے مزید