• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف نسیم راٹھور کی جانب سے حاجی نذیر اعوان کے اعزاز میں تقریب

لندن(پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق سینئر نائب صدر بریڈفورڈ حاجی محمد نذیر اعوان کی عمرہ ادائیگی کے بعد برطانیہ واپسی پر چیف آرگنائزر بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ و صدر پی پی پی بریڈ فورڈآصف نسیم راٹھور کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں دعوت کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں سردار عبد الرحمان خان ، چوہدری عبدالقیوم ماموں ،چوہدری اصغر علی چارلی،خالد سعید قریشی نے شرکت کی ۔رہنماؤں نے حاجی محمد نذیر اعوان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی محمد نذیر اعوان ان خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں جنہیں اللہ نے عمرہ کی ادائیگی کی سعادت سے نوازا اور اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے روضۂ اطہر پرحاضری ، درود و سلام اور برکات سے بہرہ ور فرمایا۔اللہ تعالیٰ ان کے عمرے ،طواف ،عبادات ،ذکر و اذکار اور دعاؤں کو قبول و منظور فرما کر اپنی اور اپنے محبوب پاک کی خوشنودی کا سبب بنائے اور دنیا اور آخرت کی کامیابی اور نجات کا ذریعہ بنائے ۔اس موقع پر حاجی محمد نذیر اعوان نے کہا کہ میں نے بارگاہ رب العزت میں گڑگڑا کر خشوع و خضوع کے ساتھ مسلم اُمّہ خصوصی طور پر اپنے مظلوم کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے دعائیں کی ہیں کہ پروردگار عالم ان کی جان، مال، اولاد، عزت و آبرو کو ظالموں کے چنگل سےمحفوظ و مامون فرما ئے اور انہیں ظالموں سے آزاد ی نصیب فرما دے اور اللہ پاک پاکستان کو ہر قسم کے شر اور دجالی فتنے سے محفوظ فرمائے۔
یورپ سے سے مزید