• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور ( کرائم رپورٹرسے) پنجاب پولیس میں کانسٹبلز کی بھرتی کے لیے انٹرویو کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ پہلے فیز میں لاہور، قصور ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، روالپنڈی سمیت دیگر 19 اضلاع اور پولیس یونٹس شامل ہیں ۔ پہلے فیز میں امیدواروں کے انٹرویو 27 مئی سے شروع ہو کر 7جون کو اختیام پذیر ہوں گے ۔ سکینڈ فیز میں امیدواروں کے انٹرویو 9جون کو شرو ع ہوں گے اور 19جون کو اختیام پذیر ہوں گے ۔ دوسرے فیز میں شیخوپور ، ننکانہ صاحب ، منڈی بہاو الدین ، بہاولپور اور بہاولنگر سمیت دیگر 20اضلاع شامل ہیں ۔ لاہور سمیت تمام اضلاع میں انٹرویو کے لیے بورڈ بنا دئیے گئے ۔
لاہور سے مزید