ملتان( سٹاف رپورٹر) پیپلزیوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ نے کہا ہے کہپی ٹی آئی ملتان میں جلسے کا جو ڈراما رچا رہی ہے ، اس میں ملتان کے لوگوں کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے ، اس لئے پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب سمیت پورے پاکستان سے لوگوں کو یہاں اکٹھا کرنے کا لائحہ عمل بنایا ہے اور زیادہ تعداد باہر کے لوگوں کی ہوگی ،پاکستان کی باشعور عوام جان چکے ہیں کہ عمران نیازی جو پچھلے چار سال میں کچھ نہ کر سکا وہ آ گے لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلزیوتھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔