• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہاسٹل کے سوئمنگ پولکی مرمت اور تزئین و آرائش

ملتان (سٹاف رپورٹر ) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اور ڈائریکٹر سپورٹس نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کی کاوشوں سے نشتر ہاسٹل کے سوئمنگ پول کو مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد کھول دیا گیا، وائس چانسلر نے ڈائریکٹر سپورٹس کے ہمراہ سوئمنگ پول کی جگہ کا دورہ کیا اور ہاسٹلز میں رہائش پذیر سٹوڈنٹس کے لئے تیراکی کے حوالے سے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا اور اسے سٹوڈنٹس کے استعمال کے لیے کھولنے کا باقاعدہ اعلان کیا، بعد ازاں وائس چانسلر نے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں جاری سرٹیفکیٹ ان ہیلتھ پروفیشن ایجوکیشن کے عنوان سے جاری ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
ملتان سے مزید