• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ کو ووٹ، 25 ارکان فارغ، PTI کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کی نشستیں خالی قرار، مخالف امیدوار کو ووٹ دینا سنگین معاملہ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

اسلام آباد،لاہور(نیوز ایجنسیاں،نمائندہ جنگ) حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ووٹ دینے پر 25ارکان کوفارغ کردیا گیا.

 الیکشن کمیشن نے اپنےفیصلےمیں تحریک انصاف کےمنحرف ارکان پنجاب اسمبلی کی نشستیں خالی قرار دیدیں، الیکشن کمیشن نے کہا کہ مخالف امیدوار کو ووٹ دینا سنگین معاملہ ہے.


 ڈی سیٹ ہونے والوں میں 5ارکان کا تعلق علیم خان گروپ،4کا اسد کھوکھر اور 16 کا جہانگیر ترین گروپ سے ہے،جن میں علیم خان، نعمان لنگڑیال، نذیر چوہان،سبطین رضا، عظمیٰ کاردار، اجمل چیمہ،زوار حسین ،فیصل جبوانہ،سعید اکبرنوانی،غلام رسول سانگھا، امین ذوالقرنین، سلمان نعیم،نذیر خان،فدا حسین،زہرا بتول،اسد کھوکھر،محسن کھوسہ،میاں خالد محمود،مہر اسلم،ہارون گل،اعجاز مسیح،عائشہ نواز،ساجدہ یوسف ، راجا صغیر، طاہرشامل ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تحریک انصاف کے منحرف ارکان کیخلاف 23صفحات پر مشتمل ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بتایا کہ اتفاق رائے سے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ قرار دیا گیا.

 تحریک انصاف کے اراکین وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مخالف جماعت کے امیدوارکو ووٹ دیکر منحرف ہوئے، الیکشن کمیشن منحرف ارکان کیخلاف ڈکلیئریشن منظور کرتا ہے.

 تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کی فہرست بھی سامنے آ گئی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی روشنی میں فیصلہ اتفاق رائے سے سنایا، منحرف اراکین اسمبلی تاحیات نااہلی سے بچ گئے اور الیکشن کمیشن نے انہیں ڈی سیٹ کردیا.

فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کی رائے ہی کہ ارکان کا مخالف امیدوار کو ووٹ ڈالنا ایک سنگین معاملہ ہے، مخالف امیدوار کو ووٹ دینے پارٹی پالیسی سے دھوکا دہی کی بدترین شکل ہے، الیکشن کمیشن اس نتیجہ پر پہنچا انحراف کے معاملہ کا انحصار شرائط پر پورا اترنے کے معاملے پر نہیں ہو گا۔

اہم خبریں سے مزید