• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، جنوری میں شہری 156 گاڑیوں اور 3509 موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے، سی پی ایل سی

کراچی( ثاقب صغیر )کراچی میں رواں سال کے پہلے ماہ میں شہروں کو 156 گاڑیوں اور 3509 موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2026 میں شہر سے 18 گاڑیاں چھینی اور 138 چوری کی گئیں۔اس دوران 417 موٹر سائیکلیں چھینی جبکہ 3092 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔جنوری میں شہریوں سے1441 موبائل فون چھین لیے گئے۔بھتہ خوری کے 19 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ مختلف واقعات میں 50 افراد قتل ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید