اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگریال نے چئیرمین ایف بی آر نے بی ایس 17 آئی ٹی کیڈر کی حتمی سینیارٹی لسٹ کی منظوری دے دی ،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، بنیادی اسکیل نمبر 17کے 38ٹیکس افسروں کے نام شامل ،فہرست ویب سائٹ پر اپ لوڈ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (MIS) بی ایس 17 آئی ٹی کیڈر کی حتمی سینیارٹی لسٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر ا دیا ، ایف بی آر کی ویب سائٹ پر فہرست اپ لوڈ، تمام فیلڈ فارمیشنز کو سرکولیشن کی ہدایت کر دی۔