• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان صفدر کی عمران سے ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہیں، علامہ ناصر عباس

کراچی (ٹی وی رپورٹ) قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایک اچھی شروعات ہے ہمیں اس کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اُنہیں اور محمود خان اچکزئی کو مذاکرات یا احتجاج کرنے اختیار دیا ہے ہماری کوشش ہوگی ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہو۔ ہمارا ایجنڈا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں بیٹھیں اور پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے جعفر ایکسپریس چلنے کی خوشخبری دیتی ہوئے کہا کہ بلوچستان میں تین سو دہشت گردوں کے مارے جانے کے بعد یہ ممکن ہوگیا ہے کہ ا ب جعفر ایکسپریس دوبارہ چلا سکیں اور انہوں نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کور کمانڈر پشاور کے ساتھ میٹنگ اور پی ایس ایل کے پشاور میں ہونے والے میچز کو خوش آئند قرار دیا۔ دونوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کر رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید