ممبئی ( جنگ نیوز) بھارتی کمپنی اڈانی کے لین دین پر امریکی تحقیقات، ممکنہ ایرانی تعلقات کی جانچ، تحقیقات ایرانی مائع گیس کی درآمد اور امریکی پابندیوں سے متعلق ٹرانزیکشنز پر مرکوز، کمپنی نے کسی خلاف ورزی کی نشاندہی سے انکار کیا اور مالی اثر کی توقع نہیں ظاہر کی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اڈانی انٹرپرائزز نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثوں کی نگرانی (OFAC) کمپنی کی کچھ ٹرانزیکشنز کی سول تحقیقات کر رہا ہے جو براہِ راست یا بالواسطہ ایران یا ایسے افراد سے متعلق ہو سکتی ہیں جو امریکی پابندیوں کے تحت ہیں۔