• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے 13 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لاء کے ڈپٹی ڈائریکٹر ترقی کے نوٹیفکیشن جاری

کراچی (اسد ابن حسن)ایف آئی اے کے 13اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لاء کے ڈپٹی ڈائریکٹر ترقی کے نوٹیفکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لیگل نے پروموشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔ صرف ساڑھے پانچ سال کی ملازمت میں گریڈ 17سے گریڈ 18 میں 13 افسران کی ترقیاں،وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسر فہد منیر کے جاری دو نوٹفیکیشنز کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ساجد علی، محمد وقاص رسول، محمد سجاد، خورشید، محمد اعجاز خلیل، ثانیہ امتیاز، شہباز نور اور جمال سبحانی اور ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن عباس کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے مگر ان کا پروبیشن پیریڈ ایک برس کا ہوگا اور پھر کارکردگی کے بعد ان کو کنفرم کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید