اسلام آباد( نیو زرپورٹر، جنگ نیوز )نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیر برائے سرمایہ کاری و ڈاؤن سٹریم انڈسٹری اور انڈونیشیا کے خودمختار ویلتھ فنڈ (دانانتارا) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر روزان روزلانی کے ساتھ منگل کو یہاں وفود کی سطح پر مذاکرات کئے ، پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ، اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ باہمی سرمایہ کاری پاکستان،انڈونیشیا شراکت داری کے فروغ کےلئے ایک اہم محرک ثابت ہوسکتی ہے۔