اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 کے لاہور امتحانی مرکز سے متعلق بعض حلقوں کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امتحانات 4 سے 15 فروری تک شیڈول کے مطابق جاری ہیں، قواعد و ضوابط کے مطابق تمام سہولیات دستیاب ہیں، پرچے مقررہ وقت پر شروع و ختم ہوئے اور امیدواروں کو قواعد کے مطابق امتحان میں شامل کیا گیا، ایف پی ایس سی کے مطابق امتحانی ہدایات ویب سائٹ اور ایڈمیشن سرٹیفکیٹ پر واضح تھیں، جبکہ بعض کوچنگ اکیڈمیز سے وابستہ افراد کی جانب سے غلط رپورٹنگ کی گئی، جس پر قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھا گیا ہے۔