بالوں کی بہتر نشو و نما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں؟
صحت مند، لمبے گھنے اور چمک دار بال کیسے پسند نہیں ! لیکن آلودگی، گندگی اور کھارے پانی کے استعمال سے ہمارے بال تیزی سے روکھےمرجھائےجاتے ہیں۔ ان کا خیال رکھنا اور ان کی حفاظت کرنا ایک مشکل اور وقت طلب کام ہے۔ ان کی دیکھ بھال کے لیے تیل لگانا، بروقت تراشنا، معیاری مصنوعات کا استعمال کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ تاہم ہم ایک چیز کو بالکل نظر انداز کردیتے ہیں ، وہ ہے اچھی غذا کا استعمال۔ یوں تو جینیٹکس بالوں کی صحت اور اس کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن ہم کچھ آسان اور صحت مند غذاوں کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرکےان کا بہتر خیال رکھ سکتے ہیں۔۔