• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں بیٹے کا ایک جیسا ’اسٹائل‘ عوام کو جذباتی کر گیا

وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیرونِ ملک کیے گئے خطاب نے  سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو  کی یاد تازہ کر دی ہے۔

گزشتہ دنوں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اقوام متحدہ میں امن و سلامتی مباحثہ کے دوران خطاب کیا گیا۔

اس دوران بلاول بھٹو زرداری کے اندازِ خطاب اور ہاتھوں کی حرکات و سکنات پر غور کیا جائے تو وہ ہو بہو اپنی والدہ، پاکستان کی کامیاب خاتون لیڈر اور پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی کاپی نظر آئے۔

بلاول بھٹو زرداری کے اپنی والدہ سے اس قدر مشابہت پر پی پی جماعت کے حمایتی اور سیکڑوں ٹوئٹر صارفین کافی متاثر نظر آ رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر وائرل ہوتی ایک ویڈیو نے بلاول اور بینظیر سے انسیت رکھنے والے صارفین کو جذباتی کر دیا ہے۔

صارفین کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے خطاب اور طرزِ سیاست کو والدہ، بینظیر بھٹو سے مشابہہ قرار دیا جا رہا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید