کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور زلمی نے کون بنے گا کے پی کا چیمپئن پروگرام کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ جبکہ پی سی بی سے آئندہ سپر لیگ میں اپنے میچز پشاور کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ہفتے کو زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے وہاب ریاض، کامران اکمل، سلمان ارشاد اور سراج کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال خیبر پختونخواہ میں نوجوان کرکٹرز کیلیے ٹیلنٹ ہنٹ کے ساتھ پچز بنانے، کرکٹ سامان فراہم کرنے اور ماہانہ وظیفہ فراہم کرے گی ۔ محمد اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل آٹھ کے میچز پشاور میں کرائیں جائیں۔ زلمی کے ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز پشاور، وزیرستان یا خیبر پختونخواہ میں کہیں بھی کھیلنے کو تیار ہیں۔