• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات کے لوگوں کومایوس نہیں کروں گا، عطاء الرحمٰن

راچڈیل (نمائندہ جنگ) دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق ضلع گجرات سے ہے، مجھے اللہ نے گجرات کے عوام کی خدمت کیلئے منتخب کیا ہے، میں تارکین وطن کو مایوس نہیں کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار گجرات میں تعینات ہونے والے ڈی پی او عطاء الرحمان نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تارکین وطن پاکستان میں آباد اپنے عزیز و اقارب کے علاوہ اپنی جائیداد کے مسائل کے حل کیلئے جو کاوشیں کر رہے ہیں وہ اطمینان رکھیں ،قبضہ اور اسلحہ کلچر کے خاتمے کا عہد لے کر چارج سنبھالا ہے اور میں سب سے یہ التماس کرتا ہوں کہ وہ خدا کے حضور میرے لیے دعا کریں کہ میں اپنے مشن میں کامیاب ہو سکوں، تارکین وطن پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، پاکستان میں قبضہ گروپ انہیں آسان شکار سمجھ کر دبوچ لیتا ہے ، ماضی کی ان روایات کو ہر صورت ختم کرنا ہوگا، میں دیار غیر میں بسنے والے تارکین وطن کو اس امر کا یقین دلاتا ہوں کہ میری تعیناتی کے دور میں کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہوگی، پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس کے شہری ہمارے لیے قابل احترام ہیں خواہ وہ بیرون ملک میں ہی کیوں نہ مقیم ہوں۔
یورپ سے سے مزید