ملتان (سٹاف رپورٹر) صفائی کے نظام کو موثر بنانے کے لئے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں انتظامی بنیادوں پر اہم فیصلے کر لئے گئے ہیں۔ "صاف پنجاب مہم"کے پیش نظر آپریشنل سٹاف کی غیر ضروری چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔چھٹیوں پر پابندی مہم کے اختتام تک برقرار رہے گی۔اس کے علاوہ کمپنی کے ڈپٹی منیجر آپریشنز حبیب اللہ ظفر سے منیجر آپریشنز کی اضافی ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں اور منیجر آئی ٹی محمد عمران کو آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔