• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بحران کے خاتمے کے لئے بڑے ڈیم ضروری ہیں، رحمت وردگ

پشاور(نمائندہ خصوصی)تحریک استقلال کے سربراہ رحمت خان وردگ نے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی کمی کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پانی کی کمی کے بحران پر قابو نہ پایا گیا تو پانچ سال کے بعد زمینوں کو سیراب کرنے کے لئے بھی پانی نہیں ملے گا اور پینے کے پانی کا بھی بحران پیدا ہو جائے گا جبکہ زمینوں کے بنجر ہونے سے ملک شدید غذائی بحران سے بھی دو چار ہو جائے گا مہنگی بجلی بھی اور بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ عوام کے لئے بہت بڑا عذات بن گئی ہے جبکہ منفی و کاروباری سرگرمیوں کے ٹھپ ہونے سے غربت و بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے کالا باغ ڈیم اور دوسرے بڑے ڈیم بنانے سے ملک میں زرعی انقلاب سےغربت و بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا ۔ ملک گندم چینی اور دوسری اشیا کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا ڈیمز سے بننے والی سستی بجلی سے ملک میں صنعتی انقلاب آنے سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا رحمت خان وردگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوب خان کے دور کے بعد ملک میں کوئی ڈیم نہیں بنا جو لمحہ فکریہ ہے سیاسی جماعتوں کو اس اہم مسئلہ پر فوری طور پر توجہ دینی چاہئے کالا باغ ڈیم بنا کر مغربی کنارے پر نہریؒں بنانے سے لاکھوں ایکڑ بنجر زمینوں کے سرسبز و شاداب ہونے سے ملک میں زرعی انقلاب آئے گا جبکہ آٹے اور چینی کی قیمتیں بھی کم ہو جائیں گی رحمت خان وردگ نے انتخابی اصلاحات کے بار ے میں کہا کہ موجودہ انتخابی نظام ناکام ہو چکا ہے اس نظام کے تحت ہونے والے انتخابات میں غریبوں کے نمائندے اسمبلی تک نہیں پہنچ سکتے بلکہ رقم کی بدولت صرف جاگیردار اور سرمایہ دار ہی اسمبلی تک پہنچ سکتے جبکہ سرمایہ دار اسملی میں غریبوں کی بجائے سرمایہ داروں و جاگیر داروں کے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں حقیقی جمہوریت کے قیام اور لوٹا کریسی کے خاتمے کے لئے متناسب نمائندگی پر انتخابات کروانا عوام کی ضرورت ہے۔
پشاور سے مزید