• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ بولر محمد حسنین کی نئی بولنگ ایکشن رپورٹ آئی سی سی کو ارسال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر محمد حسنین نے نئے بولنگ ایکشن کے ساتھ ہفتے کوبایو مکینک لیبارٹری میں آفیشل ٹیسٹ دیا جس کی رپورٹ منظوری کو آئی سی سی کو ارسال کردی گئی ہے۔ٹیسٹ کے نتیجے پر پتہ چل سکے گا کہ ان کی کرکٹ مقابلوں میں واپسی ہوسکے گی یا نہیں۔پی سی بی ترجمان نے اتوار کو تصدیق کی کہ لاہور میں آئی سی سی کی تصدیق شدہ لیبارٹری میں ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ دو ہفتے میں آئے گی۔چند دن پہلے نئے بولنگ ایکشن کے ساتھ حسنین نے فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور توقع ظاہر کی تھی کہ ان کا ایکشن کلیئر ہوجائے گا۔اس سے قبل پی سی بی نے اپنے طور پر ان کے دو غیر سرکاری ٹیسٹ کرائے تھے جس میں ان کےایکشن کا خم 15ڈگری کے اندر تھا۔آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلتے ہوئےجنوری میں ان کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔مشکوک بولنگ ایکشن کے باوجود محمد حسنین ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکتے تھے لیکن پی سی بی نے انہیں پی ایس ایل کھیلنے سے روک دیا تھا۔جس کے بعد انہوں نےتین ماہ لاہور میں پی سی بی کوچز کی نگرانی میں نئےبولنگ ایکشن پر کام کیا اور تقریباً پانچ ہزار گیندیں کرائیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ ان کا ایکشن بہتر ہوا ہے اور نئے سیزن میں وہ ڈومیسٹک سرکٹ میں دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
اسپورٹس سے مزید