• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28موٹرسائیکل غائب،لوٹنے کے دوران مزاحمت پر شہری زخمی، لاکھوں کی چوریاں ڈاکے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 11 موٹرسائیکلوں ایک رکشے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ وارث خان کے علاقہ مری روڈپر محمدزوہیب نعیم آٹوز پر سامان لے رہا تھا کہ وہاں2 نامعلوم مسلح ملزمان گن پوائنٹ پر اس سے پرس چھین کرلے گئے جس میں شناختی کارڈ، 5ہزار روپے ،اے ٹی ایم کارڈ اور دو چیک تھے ملزمان دکان دارسے بھیکیش چھین کرلے گئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نوازشریف پارک کے قریب تین مسلح ملزمان زین العابدین سے اسلحہ کی نوک پرموبائل چھین کر فرارہوگئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں فاخرہ منور اپنی گاڑی میں بچی کے ہمراہ گھرپہنچی تو موٹر سائیکل پر3 ملزمان ان کے پورچ میں آگئے جو گن پوائنٹ پرایک طلائی چین ،طلائی برسلیٹ،4 سونے کی انگوٹھیاں اورڈیش بورڈ میں پڑے 70ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ سروس روڈپر شہباز خان کابھائی محسن اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار آگئے جنہوں نے گن پوائنٹ پراسے ساڑھے چودہ ہزارروپے چھین لئے اورمزاحمت کرنے پراسے فائر مار کر زخمی کردیا، تھانہ صادق آبادکے علاقہ مری روڈپر دوموٹرسائیکل سوار آصف ثقلین کیانی کے بیٹے عبداللہ کیانی کی آنکھوں میں پوڈرپھینک کر گن پوائنٹ پراس کا موٹرسائیکل چھین کرلے گئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں نادرآفس کے قریب نامعلوم شخص گن پوائنٹ پر شوزب پرویز سےموبائل چھین کر لے گیا ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ گلشن خورشیدمیں چارموٹرسائیکل سوار ابراہیم خان کی دودھ دہی کی د کان پر 4نامعلوم افرادگن پوائنٹ پر موبائل ،4ہزار روپے ،شناختی کارڈ اوراے ٹی ایم کارڈچھین کرلے گئے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ بھلرتوپ میں شبیر خان اوراس کی گاڑی میں بیٹھی سواری سے دونامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پ 15ہزار،گاڑی کی رجسٹریشن بک ، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ گلستان کالونی میں دونامعلوم ملزمان محمد رضوان سے گن پوائنٹ پر اس کی رینٹ پرلی گئی گاڑی، موبائل اور 45سوروپے چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ لیاقت روڈپر دوموٹرسائیکل سوار فوڈپانڈاڈیلیوری بوائے محمد شہزاد اشرف سےگن پوائنٹ پر موبائل اور10ہزار روپے سے چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ روات کے علاقہ ساگری میں دو موٹر سائیکل سوارگن پوائنٹ پر صفدر عباس ڈرائیور پولیس لائن روات سے موبائل چھین کرلے گئے جس کے کور میں 5ہزار روپے اور ایک جیز کا سوروپے والا کارڈ تھا، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں خالدحسین سے2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار موبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ میں دوموٹر سائیکل سوارفداحمد کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ صدیق چوک میں دو موٹر سائیکل سوارعدنان خان سے موبائل چھین کر لے گئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیونتھ روڈپر دوموٹرسائیکل سوارتنزیلہ جمشید کاپرس چھین کر لے گئے جس میں 20ہزارروپے، طلائی زیورات مالیتی 60ہزارروپے ،اے ٹی ایم کارڈ اوریوایس بی تھی ،تھانہ روات کے علاقہ میں ریڈیوسٹیشن کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسد شاہ کاموبائل چھین کر لے گیا،تھانہ روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں محمد مہدی حسین کاموبائل نامعلوم ملزم لے لربھاگ گیا۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ رتہ روڈپر فاروق خان کے پلاٹ سے 300بلاک، 5 توڑے سیمنٹ اور لوہے کا گیٹ چوری ہوگیا،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ حسن ریلوے پولیس لائن کالونی میں نامعلوم چور علیم جاوید کی دکان کے تالے توڑ کر 7ہزار روپے نقدی اوردیگرسامان کل مالیتی ایک لاکھ 8ہزار 300 روپے چوری کرکے لے گئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسومیں مسعوداحمد کے کباڑ خانے کے تالے توڑ کر ٹی وی اور لوہا وغیرہ چوری کرلیاگیا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ مسلم ٹاؤن میں محمدفرقان کی دکان سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک پراچہ میں عبدالماجد کے کمرے سے 5موبائل چوری ہوگئے ، تھانہ صادق آبادکے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں سیلمان کریم کے کمرے سے موبائل،3ہزارروپے،ایک سو درہم، دیگرکارڈاورکاغذات چوری ہوگئے، چاندنی چوک میں یاسین خان بنک سے پیسے نکلواکر نکلا تو 4نامعلوم افراددھوکہ دہی سے اس کیرقم اور موبائل لے کر بھاگ گئے،شمس آبادمیں دو نامعلوم عروتوں نے عاقب شہزاد کی جیب سے موبائل اور 50ہزارروپے چوری کرلئے،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ مصریال روڈپر نامعلوم چوربشارت حسین کے گھر سے 4 موبائل ، ایک لاکھ 70ہزارروپے، سونا مالیتی15لاکھ روپے، عینک کمبل ڈبل بیڈ چوری کر کے لے گئے ،تھانہ آراے بازارکے علاقہ کلمہ چوک میں پی ٹی سی ایل کی کیبل چوری ہوگئی ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ نیازی ٹاؤن میں عمر علی الفیصل بیکری پرآیا جہاں رش میں اس کیجیب سے موبائل اور رقم چوری کر لی گئی،تھانہ سول لائن کے علاقہ مریڑحسن میں ہائی ایس گاڑی میں سفرکے دوران عامر شہزاد کے بیگ سے 4لاکھ50ہزارروپے چوری کرلئے گئے ،تھانہ سول لائن کے علاقہ مریڑحسن میں محمد قاسم کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ روات کے علاقہ گرین ویلی میں محمد حیدر خان کے لیڈیز بیوٹی سیلون سے 93ہزار20 روپے، ایک گھڑی اور یوایس بی چوری ہوگئی ،تھانہ روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن فیز8میں نامعلوم چور محمد قیصر کی دکان کے تالے توڑکر 41موبائل اور40 ہزار روپے چوری کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید