• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلابی صورتحال میں انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھانے کیلئے تیاری مکمل ہونی چاہیے،کمشنر

لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے پری مون سون اور فلڈ انتظامات کے حوالے سے محکموں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات خاتمہ کیلئے مکمل علیحدہ پلان پیش کریں۔ سیلابی صورتحال میں انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھانے کیلئے تیاری مکمل ہونی چاہیے۔ کرنٹ لگنے جیسے حادثات سے بچاو کیلئے اقدامات کئے جائیں۔لیسکو مون سون کیلئے تمام ضروری تیاری مکمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور والڈ سٹی اتھارٹی خستہ حال عمارات پرحفاظتی اقدامات کریں ۔ انسداد ڈینگی ٹیمیں گھروں، مساجد کے پرنالوں کو خصوصی طور پر چیک کر کے کلیر کرائیں۔