• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہ سلیمان آتشزدگی کی حقائق پرمبنی تحقیقات کرائی جائے ‘زمیندارایکشن کمیٹی

کوئٹہ(پ ر) زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی ،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی ،وائس چیئرمین حاجی ولی محمدرئیسانی ،حاجی شیر علی مشوانی ،حاجی نور احمد بنگلزئی ،حاجی عزیز سرپرہ ،حاجی عبدالجبار مجک ،سید عبدالقہار آغا،ملک مجید مشوانی ،حاجی محمد افضل ،کاظم خان اچکزئی ،عبیداللہ جان میرزئی ،عبداللہ جان میرزئی ،انجینئر محب اللہ موسی خیل ،سفر خان کرد،سید عبدالصدیق آغاودیگرنے کوہ سلیمان میں آتشزدگی سے قیمتی چلغوزے وزیتون کے قیمتی درخت جل کرخاکسترہونے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ واقعہ کی تحقیقات حقائق سامنے لانے کی ضرورت ہے بصورت دیگر مستقبل میں اس طرح کے واقعات تباہ کن ہونگے حکومت متاثرہ افراد کی دادرسی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے کیونکہ صوبے میں صرف ایک فیصد رقبہ جنگلات پر مشتمل ہے موسمیاتی تبدیلی سے بلوچستان پہلے ہی مصائب کا شکار ہے۔
کوئٹہ سے مزید