• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکستان قومی کونسل کا صوبہ سرائیکستان کیلئے احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان قومی کونسل جلال پور پیر والا کی جانب سے صوبہ سرائیکستان کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سرائیکستان قومی کونسل ظہور دھریجہ ، قاضی ارشد قریشی، وزیر کچالہ، صابر گھلو، شوکت جٹ ، اکرم گھلو، منیرن بلوچ اور ثقلین لانگ نے کہا کہ صوبہ سرائیکستان ہر صورت لیں گے، عمران خان نے تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگایا، اصل تبدیلی سرائیکی وسیب کے لوگوں کی بیداری ہے اور وسیب کا بچہ بچہ وسیب کی شناخت اور صوبہ مانگ رہا ہے، حکمران فوری طور پر صوبے کا قیام عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقتدر قوتوں کو واضح کرتے ہیں کہ وہ عوام کے جذبات سے نہ کھیلیں، ہر طرح کے لولی پاپ کو مسترد کرتے ہیں، سول سیکرٹریٹ نہیں سرائیکی صوبہ چاہئے، وسیب کے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی پریکٹس بند ہونی چاہئے ، وسیب کے لوگ خیرات نہیں اپنا حق مانگتے ہیں، سرائیکی وسیب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک نہیں ہونا چاہئے ، ڈی آئی خان ، ٹانک سمیت وسیب کی مکمل حدود اور شناخت کے مطابق صوبہ سرائیکستان کا قیام عمل میں لا کر وفاق پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنایا جائے ۔
ملتان سے مزید