• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے بیراجوں پر پانی کی قلت نے شدت اختیار کرلی، شرجیل میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہےکہ سندھ کے بیراجوں پر پانی کی قلت نے شدت اختیار کرلی، ارسا کے معاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے،پانی کی قلت سے سندھ میں عوام کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔صوبائی وزیر شرجیل میمن کا صوبے میں پانی کی کمی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے بیراجوں پر پانی کی قلت نے شدت اختیار کرلی ہے، کوٹری بیراج پر 72 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے، زراعت، پینے کے پانی کے بعد اب صنعتوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ارسا 1991 میں ہونےوالےپانی کے معاہدے کی پاسداری کرنے میں ناکام رہا ہے، تھری ٹیئر فارمولے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ارسا کئی برسوں سے صوبوں میں پانی کی تقسیم تھری ٹیئر فارمولے کے تحت کر رہا ہے، پانی کی قلت کے سیزن میں پنجاب اپنے حصے سے زیادہ پانی لے جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید