• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں پاکستانی نے بیوی، بیٹی اور ساس کو قتل کرکے خودکشی کرلی

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے بیوی، بیٹی اور ساس کو قتل کرنے بعد خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ اسلامک سوسائٹی ہوسٹن میں ادا کی گئی۔ انتظامیہ نے مقتولین کی شناخت قاتل کی اہلیہ سعدیہ منظور،بیٹی خدیجہ محمد اور ساس عنایت بی بی کے نام سے ظاہر کی ہے تاہم قاتل کا نام ظاہر نہیں کیا۔اسلامک سوسائٹی کے مطابق ان سب کا تعلق پاکستان سے ہے تاہم پولیس کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں مبینہ طور پر طلاق کے لیے کورٹ سے رجوع کرنے والی خاتون کو ان کے شوہر نے بیٹی اور ساس کے ہمراہ گولی مار کر قتل کردیا۔ٹیکساس پولیس چیف کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر 4 لاشیں پڑی تھیں جب کہ خود کار پستول اور گولی کے خول بھی برآمد ہوئے۔ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ خاتون ملازمت پر جارہی تھیں اور بیٹی بھی ہمراہ تھی اس وقت شوہر آیا اور گولیاں چلادیں۔
اہم خبریں سے مزید