• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دودھ فروش جاں بحق، 2 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائدآبا دمیں فائرنگ سے دو دھ فروش جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں2 افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق قائد آبادمیں واقع نجی فیکٹری کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب فائرنگ سے 22 سالہ تنویر جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق مقتول اپنے گھر کی چھت پر تھا کہ اس دوران اسے ایک فون کال آئی جس پر وہ اپنے بھائی سے کہہ کر گیا کہ میرا موبائل فون چارنگ پر ہے اور میں تھوڑی دیر میں آرہا ہوں اور نجی فیکٹری منزل پمپ کے قریب پل پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیااور فرار ہو گئے، مقتول لیبر اسکوائر سکھن کا رہائشی تھا ،پولیس نے جائے وقوع سے کچھ فاصلے پر نصب کیمرے کی مدد سے فوٹیجز دیکھی ہیں تاہم اس سے واضح نہیں ہوسکاہے کہ ملزمان کون اور کتنی تعدادمی تھے، مزید کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کی جارہی ہے ، مقتول کے ورثا نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ انکی کچھ لوگوں سے دشمنی چل رہی تھی اور وہ قتل میں ملوث ہو سکتےہیں، علاوہ ازیں عائشہ منزل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 32 سالہ مبارک، مائی کلاچی روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زونیر زخمی ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید