• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اراضی پر جعلی سوسائٹی بناکر شہریوں سے فراڈ ریفرنس کی سماعت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سرکاری اراضی پر جعلی سوسائٹی بناکر شہریوں سے فراڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران متاثرین بڑی تعداد میں عدالت کے باہر پہنچ گئے،ملزم کی جانب سے متاثرین کو پلاٹ کے بدلے پلاٹ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر عدالت نے متاثرین اور ملزم کو معاملہ طے کرنے کی ہدایت کی، عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 4 جون تک ملتوی کر دی، گزشتہ سماعت پر عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے رپورٹ طلب کی تھی۔ نیب حکام کاکہنا تھا کہ ملزمان نے شہریوں سے 3 ارب سے زائد کا فراڈ کیا، ریفرنس میں حاجی آدم جوکھیو سمیت دیگر شامل ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید