• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلندرز فیملی، 2040 تک بھی کپتانی کا موقع ملے تو اعزاز ہوگا، شاہین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کے کپتان کےشاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ 2030 یا پھر 2040 تک بھی مجھے اگر کپتانی کا موقع ملتا ہے تو یہ اعزاز ہوگا۔ لاہور قلندرز ہماری فیملی ہے، مجھ پر اعتماد کیا اور کپتان بنایا، میں نے پی ایس ایل میں کپتانی کو انجوائے کیا، ساتھی کھلاڑیوں اور خاص طور پر سینئرز نے بہت تعاون کیا جس کا فائدہ ہوا۔ ترجیح پاکستان کیلئے تینوں فارمیٹ میں کھیلنا اور اچھا پرفارم کرنا ہے۔ پیر کو پریس کانفرنس میں آئی پی ایل کھیلنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی فوکس پاکستان کی طرف سے کھیلنے پر ہے۔ اس کے علاوہ جب پی ایس ایل کا سیزن آتا ہے تو اس کو بھی خوب انجوائے کرتا ہوں۔کپتانی سے متعلق استفسار پر انہوں نےکہاکہہم بابر اعظم کے ساتھ ہیں، کپتان کو سپورٹ کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں اور ورلڈکپ سمیت دیگر سیریز میں اچھا کریں۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ زمان خان ٹیلنٹڈ بولر ہیں، لیکن ابھی یہ کہنا کہ وہ انٹر نیشنل لیول کے لیے تیار ہیں تو یہ تھوڑا جلدی ہوگا۔ وہ ابھی عاقب جاوید سے سیکھیں گے۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا، ابارادہ یہی ہے کہ میں اپنی فٹنس کو مزید بہتر کروں۔