• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت خوفزدہ، مارچ روکنے کیلئے افسران پر دباؤ ڈال رہی ہے، حماد اظہر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے ترجمان برائے معاشی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت خود خوفزدہ بیٹھی ہے اور افسران پہ دباؤ ڈال رہی ہے کہ آزادی مارچ کو جبر سے روکو، چند افسران نے یہ بھی کہا ہے کہ زیادہ دباؤ ڈالا تو استعفیٰ بھی دے دیں گے۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ سے اطلاعات آ رہی ہیں کہ افسران نے انکار کر دیا ہے، چند نے یہ بھی کہا ہے کہ زیادہ دباؤ ڈالا تو استعفیٰ بھی دے دیں گے ، جب کوئی حکومت جمہوری اور اخلاقی حیثیت کھو بیٹھے تو ایسے ہی ہوتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید