• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، صحافی کی 2 مقدمات میں 7 اور 5 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(وقائع نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے دھابیجی ٹھٹھہ اور نوابشاہ میں درج دو مقدمات میں صحافی عمران ریاض خان کی بالترتیب7 روزہ اور 5 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی،جسٹس چودھری عبدالعزیز کے روبرو درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دھابیجی پولیس نے عوام کو اشتعال دلانے کے الزامات میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا، جسٹس طارق ندیم نے حکم دیا درخواست کیساتھ مقدمہ کی مصدقہ نقل لف کر یں۔مانسہرہ سے نمائندہ جنگ کےمطابق ما نسہرہ کے رہائشی شخص نے حساس ادارے سمیت ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا بیان بازی کرنے پر سوشل میڈیا اینکر پرسن کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرا دیا۔