اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے جے یو آئی ایف کے ارکان پارلیمنٹ کو آج منگل کو ظہرانے پر بلا لیا ہے۔ ذ رائع کے مطا بق پی ایم ہاوس میں ہونے والے ظہرانے میں جے یو آئی کے سینیٹرز اور ایم این ایز شرکت کریں گے ۔ جے یو آئی ارکان سے سیاسی صورتحال پر بات چیت ہو گی ۔ مولانا فضل الرحمن بیرون ملک ہونے کے باعث شریک نہیں ہو سکیں گے ۔ جے یو آئی ارکان وزیراعظم سے ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی معاملات پر وزیراعظم سے بات چیت بھی کریں گے۔