• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے پولیس پر فائرنگ کے مقدمے میں نامزد ملزم صحافی خادم آفریدی کی ضمانت درخواست منظورکرتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ گزشتہ روز عدالت نے ملزم کی جانب دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم خادم آفریدی پر الزام تھا کہ اس نے2013میں تھانہ گلبہار پولیس رائیڈرز اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس میں کرامت اللہ نامی پولیس اہلکار موقع پر جابحق ہوا تھا ۔جب عدالت نے خادم آفریدی کی ضمانت درخواست پر سماعت شروع کی تو اس دوران ملزم کے وکیل فرہاد اللہ آفریدی عدالت میں پیش ہوئے انہوں عدالت کو بتایا کہ ملزم مقدمے میں ڈائرکٹ نامزد نہیں ہے ۔
اہم خبریں سے مزید