لاہور (خبرایجنسی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پولیس کانسٹیبل کی شہادت کا ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا لٹکا ہوا چہرہ بتا رہا ہے کہ لانگ مارچ کا غلط فیصلہ کرکے پھنس گیا.
ملک بچانے کے لیے تمام اداروں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، عدالتوں کو بھی ادب کے ساتھ کہنا چاہتی ہوں ایسی روایت نہ ڈالیں، ایسا نہ کریں جو شخص سب سے بڑھ کر اداروں کو گالیاں نکالے اسی کے حق میں فیصلے ہوں، وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے کہا ہے کہ عمران خان کو آنے دیں، گرفتار نہ کریں،عمران خان لانگ مارچ حکومت کیخلاف نہیں، اسٹیبلشمنٹ کیخلاف کر رہا ہے۔
مریم نواز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ میں اداروں کو پیغام دیتی ہوں کہ عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا فتنہ ہے، وہ قوم کے بچوں کو مروانا چاتا ہے، اداروں کو چاہیے کے ملک کو فتنہ گر کے ہاتھوں یرغمال ہونے سے بچائیں۔
عمران خان نے کہا کہ میں میر جعفر اور میر صادق کو پہچان گیا، یہ اس نے ہمیں نہیں کہا، یہ وہ اسٹیبلشمنٹ کو کہتا ہے، مریم نواز نے کہا کہ میں اپنی ہر تحریک میں فرنٹ لائن پر ہوتی تھی، پہلے آپ نے کہا نیوٹرل جانور ہوتے ہیں، کل آپ نے ادارے کو کہا کہ نیوٹرل رہیں.
انہوں نے کہا پہلے نواز شریف نے عمران خان کی حکومت ختم کی اور اب عمران خان کی سیاست بھی ختم کریں گے،عمران خان کی سیاست کا آغاز ڈی چوک سے ہوا تھا اور اب ڈی چوک پر ہی اسکی سیاست دفن ہوگی۔
مریم نواز نے تحریک انصاف پر الزام لگایا کہ تحریک انصاف نے اداروں پر حملہ کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل اور اسلحہ جمع کرکے رکھا ہے اور اس حوالے سے ہمارے پاس خفیہ اطلاعات موجود ہیں، جس کا واضح ثبوت ماڈل ٹاؤن میں کانسٹیبل کی شہادت ہے جس کے سینے میں گولی ماری گئی۔
انہوں نے کہا پولیس کانسٹیبل کو دوران ڈیوٹی شہید کیا گیا، آج جوکانسٹیبل شہیدہواہے ا س کاذمہ دارعمران خان ہے، پی ٹی آئی ممبر نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے شہید کیا۔