• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کواڈ اجلاس، چین کا مقابلہ کرنے کیلئے 50 ارب ڈالر خرچ کرنے کا عزم

ٹوکیو (جنگ نیوز )جاپان کے دارالحکومت میں ہونےوالے کواڈ اجلاس میں امریکا، جاپان، بھارت اور آسٹریلیا نے چینی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ خطے میں چین کا مقابلہ کرنے کیلئے 50 ارب ڈالر بھی خرچ کیے جائینگے ، یہ خطیر رقم انڈو پیسفک کے انفراسٹرکچر پر لگائی جائے گی ، مشترکہ اعلامیے میں امریکی صدر جوبائیڈن، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی، جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا اور آسٹریلیا کے نئے رہنما انتھونی البانیز نے کہا کہ عالمی تبدیلیوں کے موقع پر خطے میں ٹھوس فوائد لارہے ہیں، یہ بھی کہا گیا کہ کواڈ گروپ اچھے کیلئے بھرپور قوت لگا رہا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید