• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب پلی بارگین لینے والے 182 سرکاری ملازمین کی فہرست سینیٹ میں پیش

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) 2002سے 2013ء کے دوران نیب سے پلی بارگین حاصل کرنے والے 182سرکاری ملازمین کی فہرست سینٹ میں پیش کر دی گئی ، ان مقد مات میں پلی بارگین کے ذریعے 1556.881 ملین روپے کی رقم حاصل کی گئی، پلی بارگین حاصل کرنے والوں میں سابق ایڈمرل سے پٹواری تک کے ملازمین شامل ہیں ، منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سنیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ 2002سے 2013ء کے دوران 182سرکاری ملازمین نے نیب سے پلی بارگین حاصل کی، راولپنڈی سے 48 سرکاری ملازمین سے پلی بارگین سے 62 کروڑ ، لاہور سے 40 سرکاری ملازمین سے 41 کروڑ ، خیبر پختوانخوا سے 55 سرکاری ملازمین سے 22 کروڑ 59 لاکھ ،کراچی سے 18 سرکاری ملازمین سے 24 کروڑ 9لاکھ ، بلوچستان سے 21 سرکاری ملازمین سے 4 کروڑ 98 لاکھ روپے وصول کئے گئے، سابق ایڈمرل نیوی منصور الحق سے 2002 میں پلی بارگین میں نیب نے 37 کروڑ 67 لاکھ ، سابق سیکرٹری واپڈا غضنفر اقبال اوجلہ سے 1 کروڑ 68 لاکھ ،سابق کمشنر انکم ٹیکس طاہر لطیف شیخ سے 3 کروڑ 10 لاکھ ،سابق چیئرمین ای او بی آئی طاہر صدیقی سے 23 ملین ،سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان یوسف نیازی سے 81 لاکھ ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ سید محسن علی سے4 کروڑ 53 لاکھ ،سابق ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مختار احمد سے 2 کروڑ 54 لاکھ،سابق ڈائریکٹر واپڈا وحید اصغر شاہد ، اہلیہ صائمہ حمید اور برادر نسبتی توقیر احمد سے 3 کروڑ 32 لاکھ ،میجر سردار غلام ارشد سے 15 لاکھ،سابق ڈی جی ایم ایل اینڈ سی نعیم خان سے 1 کروڑ 24 لاکھ ،چیف سینٹرل ایکسائز شوکت علی بھٹی سے 14 کروڑ 21 لاکھ،سابق جی ایم پی ٹی سی ایل عابد علی جمالی سے 1 کروڑ 70 لاکھ ،سابق ممبر پی ٹی سی ایل خالد حبیب سے 20لاکھ ، پٹواری محمد زمان سے 5کروڑ بارہ لاکھ، لائن سپرنٹنڈنٹ آئیسکو تاثیر خان 24لاکھ، پٹواری رضوان اقبال 2کروڑ 30لاکھ، سابق ڈائریکٹر واپڈا وحید اصغر شاہد 6کروڑ 32لاکھ، سابق سپرنٹنڈنٹ کسٹم فیروز احمد سے 2کروڑ روپے، سابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر بھکر اعجاز احمد 1کروڑ 15لاکھ، سابق جونیئر کلرک محکمہ تعلیم سردار محمد نسیم سے ایک کروڑ 91لاکھ، سابق پٹواری دوست محمد سے 45لاکھ، پٹواری شیخ محمد اعجاز سے 20لاکھ، اکائونٹ آفیسر میاں عبدالوحید 2کروڑ 93لاکھ ، ہیلپر یوٹیلٹی سٹور محمد شہباز 12ہزار روپے، سابق سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو بی علی حسن شاہوانی سے 40لاکھ روپے وصول کئے گئے۔

اہم خبریں سے مزید