• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کارکنوں کو ہراساں نہ کیا جائے، سپریم کورٹ فیصلے پر عمل کی ہدایت، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آ باد (نیوز ایجنسیاں ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرفتاریوں کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر کہا ہے کہ محض خدشے پر کوئی حکم جاری نہیں کر سکتے، ماضی میں پارلیمنٹ پر حملہ ہوا ،عدالت کو محتاط ہونا پڑتا ہے، کوئی واقعہ ہوا تو ذمہ دار آپ ہونگے،بیان حلفی نہیں دے سکتے تو عمومی آرڈر کیسے جاری کریں، عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کو غیر ضروری ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کسی پی ٹی آئی کارکن کو غیر ضروری ہراساں نہ کریں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے تحریک انصاف کی کارکنوں کی گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ وکیل نے کہا کہ پرامن احتجاج آئینی حق ہے لیکن کل رات سے ملک بھر میں کریک ڈاون جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید