• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ بزنجو سے عبدالخالق ہزارہ کی ملاقات، پانی کے مسئلے سے آگاہ کیا

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سے صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کوکوئیٹہ کو درپیش پانی کے مسئلہ سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ کیسکو کی جانب سے واسا ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرنے سے پانی کا بحران پیدا ہو رہاہےصوبائی وزیر نے کہا کہ واسا کی جانب سے کیسکو کو کرنٹ واجبات کی ادائیگی کر دی گئی ہے اور گزشتہ واجبات کی سمری پراسس میں ہے تاہم اس کے باوجود ٹیوب ویلو ں کے کنکشن کا منقطع کیا جانا ناقابل فہم ہے وزیراعلیٰ نے کوئٹہ کو درپیش پانی کے مسلئہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیسکو چیف سے ٹیلیفون پر رابطہ کرتے ہوئے انہیں واسا ٹیوب ویلوں کے بجلی کنکشن فوری بحال کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرنے سے عوام کو پانی کی کمی کا شدید مسئلہ ہےاور عوام کو کسی صورت پانی کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار نہیں ہونے دیں گےوزیراعلیٰ کی جانب سے سیکریٹری خزانہ کو کیسکو کے واجبات کی سمری فوری ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔
کوئٹہ سے مزید